واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیاہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے اسے روکنے کا معاہدہ ختم بھی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا پائیں گے، آپ کو یقین ہونا چاہیئے۔یہ معلوم کرنے پر کہ اگر ایران پھر سے جوہری ہتھیار تشکیل دینے لگتا ہے ۔
یا 2015ء کا معاہدہ جسے جوائنٹ کمپری ہنسو پلان آف ایکشن کہا جاتا ترک ہوتا ہے تو اْس صورت میں وہ کیا اقدام کریں گے صدر نے کہا میں آیا ایسا ہو یا ایسا نہ ہو کی بات نہیں کرتا میں فوجی طاقت استعمال کروں گا۔اْنھوں نے معاہدے کو بہترین قرار نہیں دیا اور کہا کہ اس سے ایران کے تمام مسائل حل نہیں ہوتے۔اْنھوں نے اسے ایک ایسی دستاویز قرار دیا جس کی مدد سے ایران کو برے عزائم سے دور رکھا جاسکے۔