منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی 65 برس بعد تاریخی ملاقات ،کم جونگ ان نے کیسے سرحد عبور کی اور مہمانوں کی کتاب میں کیا تاثرات لکھے؟

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(آن لائن) شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں نے 65 برس بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر تاریخ رقم کردی۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے پیدل جنوبی کوریا کی سرحد عبور کی اور امن کے لیے ہاتھ بڑھایا۔کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کی ملاقات سرحدی علاقے پنمن جم میں ہوئی۔اس تاریخی موقع پر والہانہ استقبال نے شمالی کوریائی وفد کا دل جیت لیا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مہمانوں

کی کتاب میں تاثرات لکھے کہ ‘اب ایک نئی تاریخ شروع ہورہی ہے اور امن کا دور شروع ہو رہا ہے’۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں جرات مندانہ امن سمجھوتہ طے پا جائے گا، جو خطے کے لوگوں اور امن کے خواہشمندوں کے لیے تحفہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملاقات میں اہم معاہدوں کی امید ہے۔شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کے درمیان ملاقات میں جنگ بندی کو امن معاہدے میں بدلنے اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہوگی۔امریکا نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات مستقبل میں امن کے لیے معاون ثابت ہوگی۔وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے درمیان باہمی تعاون کو سراہتا ہے۔شمالی اور جنوبی کوریا سربراہان کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ہفتے 21 اپریل کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے اور میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب ضرورت نہیں اور ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کے لیے قائم تنصیبات کو بند کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب شمالی کوریا

دنیا بھر میں ایٹمی تجربات ختم کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ بنے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کے درمیان بھی رواں برس جون میں ملاقات متوقع ہے، تاہم اس ملاقات کا مقام اور دیگر تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔سی آئی اے کے سربراہ اور امریکا کے نامزد وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی گذشتہ ماہ شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا، جس کا مقصد ٹرمپ اور کم جونگ ان کی متوقع ملاقات سے پہلے گراؤنڈ ورک کرنا تھا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے کم جونگ ان اور مائیک پومپیو کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی گئیں، جس میں شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کو یقینی بنانے پر مائیک پومپیو کو سراہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…