واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شہری حقوق کے راہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر غلط طریقے سے دنیا سے رخصت کیا گیا، اْنھوں نے ہمارے لیے انصاف اور امن کی گراں قدر میراث چھوڑی ہے۔یادرہے کہ اْنھیں 50 برس قبل ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک جلسہ عام میں قتل کیا گیاتھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے شہری حقوق کے راہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی پچاسویں برسی کے
موقعے پرایک وڈیوپیغام میں کہاکہ صدر ابراہم لنکن نے نسلی تفرقے کی بنیاد پر بے جا تقسیم کے مداوے کی کوششیں کیں، جب اْنھوں نے امینسی پیشن پروکلیمیشن جاری کیا۔اْنھوں نے کہا کہ ایک سو برس بعد، ڈاکٹر کنگ نے یہ کاوش جاری رکھی اور امریکیوں پر زور دیا کہ وہ غلط سوچ اور تعصبات کو مسترد کریں، اور تمام لوگوں کی خوبصورتی اور انسانیت کے جذبے کو تسلیم کیا جائے، بغیر کسی رنگ و نسل کی تفریق کے۔