عالمی عدالت غزہ میں تشدد کی آزادانہ تحقیقات کرائے،عرب لیگ کا مطالبہ

4  اپریل‬‮  2018

قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ نے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ کویوم الارض ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد اور ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ میں ہونیوالے عرب لیگ کے اجلاس میں باور کرایا گیا کہ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہرطرح کی جدو جہد کا حق ہے۔

دیگر ذرائع کے ساتھ ساتھ فلسطینی اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں اور یہ حق انہیں عالمی اداروں کی طرف سے دیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں نہتے مظاہرین کا قتل عام سنگین جرم ہے اور عالمی عدالت سمیت دیگر عالمی اداروں کے اس قتل عام اور خون خرابے کی تحقیقات کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہئیں۔اعلامیے میں عالمی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین سے متعلق منظور کردہ قراردادوں بالخصوص، قرار داد 904 مجریہ 1994ء، قرار داد 605 مجریہ 1987 پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ان قراردادوں میں نہتے فلسطینیوں کو تحفظ دلانے اور چوتھے جنیوا معاہدے کے تحت انہیں ان کے حقوق فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بھی صہیونی فوج کی جانب سے غزہ میں پرامن ریلیوں پر فائرنگ اور وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال قابل مذمت اقدام ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…