واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ زدہ ملک شام کو دی جانے والی دو سو ملین ڈالر کی امداد منجمد کر دینے کا اعلان کر دیا ۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاس اور ملکی وزارت خارجہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا غیر
متوقع اعلان بھی کر دیا تھا۔ ٹرمپ کے بقول اس جنگ زدہ ملک کے تمام علاقے اسلامک اسٹیٹ یا داعش سے آزاد کرا لیے گئے ہیں اور اب وہاں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اسے یہ علم نہیں تھا کہ صدر ٹرمپ یہ فیصلہ کرنے والے تھے۔