سان تاگو (این این آئی)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بارہ قیدیوں کے پیر دھلوائے اور انہیں بوسہ بھی دیا ، ان میں دو مسلمان قیدی بھی شامل تھے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خصوصی عبادت کے حصے کے طور
پر روم کے قریب واقع ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا جہاں ان بارہ قیدیوں کے پاوں دھو کر عقیدت میں چومے ۔اس عبادت کے بعد پوپ فرانسس نے قیدیوں اور قیدخانے کے عملے کو عشائیہ بھی دیا ۔اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا ہر ایک کے پاس موقع ہوتا ہے اور ہمیں کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہئے ۔