پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا میں بولی جانے والی 36 فیصد مادری زبانوں کے خاتمے کا خطرہ ،دنیا میں سب سے زیادہ کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟چینی ، اردو اور پنجابی کس نمبرپر ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن ( انٹرنیشنل مدرز لینگوئج ڈے ) گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔17 نومبر 1999ء کو یونیسکو نے انٹرنیشنل مدرز لینگوئج ڈے منانے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قرار داد منظور کروائی تھی جس کی روشنی میں 21 فروری سال 2000ء کو پہلی بار مادری زبان کا عالمی دن منایا گیا تھا۔ مادری زبان انسان کی شناخت، ابلاغ، تعلیم اور ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے لیکن جب زبان ناپید ہوتی ہے تو اس کے ساتھ

مختلف النوع کی ثقافت کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے اور ان میں شامل مختلف روایات، منفرد انداز فکر اور ان کا اظہار بہتر مستقبل کے بیش قیمتی ذرائع بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ آج ساری دنیا میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر گلوبلائزیشن پراسس کے باعث بیشتر زبانوں کو لاحق خطرات میں یا تو اضافہ ہو رہا ہے یا وہ ناپید ہوچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں بولی جانے والی 36 فیصد مادری زبانوں کے خاتمے کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجابی دنیا میں بولی جانے والی 12 ویں اور اردو 20 ویں بڑی زبان ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں چینی، ہسپانوی، انگریزی، عربی، ہندی اور بنگالی ہیں۔ انگریزی 112 ممالک میں بولی جاتی ہے۔یونیسکو کے مطابق 1950 سے لیکر اب تک230/ مادری زبانیں ناپید ہوچکی ہیں جن کو بولنے والا اب کوئی نہیں ہے اٹلس آف ورلڈ لینگویج ان ڈینجر 2009 کے مطابق دنیا کی 36/ فیصد (2498)زبانوں کو اپنی بقا کے لئے مختلف النوع کے خطرات لاحق ہیں ایسے خطرات سے دوچار زبانوں میں سے 24/ فیصد (607)زبانیں غیر محفوظ(جن کا استعمال بچے صرف گھروں تک کرتے ہیں)۔ 25/ فیصد (632)ناپیدی کے یقینی خطرے (جنہیں بچے گھروں میں بھی مادری زبانوں کے طور پر نہیں سیکھتے) سے دوچار ہیں اس کے علاوہ 20/ فیصد (562) زبانوں کو خاتمہ کا شدید خطرہ دادا پڑدادا کی زبان

جو ماں باپ جانتے ہیں مگر بچے نہیں بولتے لااحق ہے۔ 21.5 فیصد (538)زبانیں تشویش ناک حد تک خطرات دادا پڑدادا میں بھی باقاعدگی سے نہ بولی جانے و الی زبانکا شکار ہیں جبکہ 230/ تقریبا 10/ فیصد زبانیں متروک ہوچکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم و ثقافت کی تحقیق کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات، صوبہ سرحد، بلوچستان، کشمیر، بھارت اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بولی جانے والی 27/ چھوٹی مادری زبانوں کو ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے ان میں سے 7/ زبانیں

غیر محفوظ گردانی جاتی ہیں جن کو بولنے والے 87/ ہزار سے 5/ لاکھ تک ہیں اس کے علاوہ 14/ زبانوں کو خاتمے کا یقینی خطرہ لاحق ہے جن کو بولنے والوں کی تعداد کم سے کم 500/ک اور زیادہ سے زیادہ 67/ ہزار ہے جبکہ 6/ زبانیں ایسی ہیں جن کو بولنے والے 200/ سے 5500/ کے درمیان ہیں یہ زبانیں ختم ہونے کے شدید خطرے کا شکار ہیں۔ مادری زبانوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے پاکستان دنیا میں 28/ ویں نمبر پر ہے جبکہ سب سے زیادہ 196/ زبانوں کو بھارت میں خطرات لاحق ہیں

امریکا کی 191/ برازیل کو 190/ انڈونیشیا کی 147/ اور چین کی 144/ زبانوں کی بقا کو خطرہ ہے ۔ زبانوں پر تحقیق کرنے والے امریکی ادارے Enthologue کے مطابق ملکوں کے حوا لے سے انگریزی سب سے زیادہ 112/ ممالک میں بولی جاتی ہے اس کے بعد 60/ ممالک میں فرنچ، 57/ میں عربی، 44/ میں ہسپانوی اور جرمن بھی 44/ ممالک میں بولی جاتی ہے جبکہ اردو 23/ ہندی 20/ اور پنجابی 8/ ممالک میں بولی جاتی ہے۔ سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک کے مطابق ملک میں 48/ فیصد آبادی پنجابی،

12/ فیصد سندھی، 10/ فیصد سرائیگی، 8/ فیصد پشتو، 8/ فیصد ہی اردو، 3/ فیصد بلوچی، 2/ فیصد ہندکو ایک فیصد براہاوی جبکہ انگریزی اور دیگر چھوٹی زبانیں 8/ فیصد بولی جاتی ہیں۔ یونیسکو کے مطابق دنیا میں بولی جانے و الی زبانوں کی تعداد 6912/ ہے۔ دنیا میں بولی جانے و الی 33/ فیصد زبانیں ایشیا اور 30/ فیصد افریقا میں بولی جاتی ہیں۔ دنیا میں دوسری زبان کے طور پر بولی جانے والی سب سے بڑی زبان انگریزی ہے کسی ایک ملک میں سب سے زیادہ 820/ زبانیں پاپانیوگنی میں بولی جاتی ہیں دنیا میں سب سے پہلی تحریری زبان 3200قبل مسیح کی مصری زبان ہے جبکہ 3500 سالہ قدیم چینی اور یونانی تحریریں آج بھی زندہ ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…