جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

“بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے لیکن ہم ۔ ۔ ۔” شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبردار کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات اور جنگی جنون پر مبنی رویے نے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ حال ہی میں بھارتی سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات منظر عام پر آئے ہیں، جن پر پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں اس دوران اپنی کامیابیوں پر جشن منایا جا رہا ہے، مگر سوشل میڈیا پر کئی صارفین بھارت کے جنگی عزائم پر خبردار کر رہے ہیں۔ معروف سوشل میڈیا صارف یوسف سعید نے بھارتی میڈیا کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت، جو کبھی دوستی کا دعوے دار بنتا ہے، اب ایک بار پھر پاکستان پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سرحدی علاقوں میں فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔”

یوسف سعید کے مطابق، بھارتی میڈیا کے دعووں کے تحت بھارت نے مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف 12 نئے اہداف بھی مقرر کر لیے ہیں، جن پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف دشمن حرکت میں ہے، وہاں دوسری طرف ہم ریلیوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم پاکستانی مسلح افواج بھی صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔

خطے میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر عوام اور اداروں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…