دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے، روسی وزیرخارجہ

21  فروری‬‮  2018

ماسکو(این این آئی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ہمیں افغانستان میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجووں کی موجودگی اور بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ پر بہت تشویش ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے اورداعش کے اثر ورسوخ کے پھیلاؤ پر بہت تشویش میں مبتلا ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمال، جنوب گیس پائپ لائن منصوبے اور توانائی تعاون بڑھائیں گے اور روسی ماہرین پاکستان کے توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاونت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے جو پورے خطے کے مفاد میں ہے۔لاروف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہی پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کی ترجیح تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون جیسے معاملات کو بھی دیکھا گیا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک عسکری تعاون کے لیے ایک کمیشن بنائیں گے اور پاکستان اور روس مشترکہ دوستانہ فوجی مشق بھی جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…