ریاض(آن لائن)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سعودی شہری کو 18900 ریال جرمانہ جبکہ 15 روز تک حوالات میں رہنے کی سزا سنا دی۔حکام کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ روز ایک شاہراہ پر صرف چند منٹوں میں ٹریفک قوانین کی متعدد بار خلاف ورزیاں کرنے والے سعودی شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تاہم اہم شاہراہ پر ٹریفک کے لئے متعین حد رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے اور صرف چند منٹوں میں تین بار سگنل توڑنے پر سعودی شہری کو 18900 ریلا جرمانہ جبکہ 15 روز تک حوالات میں رکھنے اور 3 ماہ تک گاڑی کی ضبطی کی سزا سنا دی گئی۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے گرفتاری کی کارروائی متعدد شہریوں اور غیر ملکیوں کی رپورٹوں پر کی ۔