جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

باغیوں نے دوست ملک کا ہیلی کاپٹرمار گرایا،2فوجی جاں بحق دشمن کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی،حکومت کا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(آن لائن) شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر مار گرایا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی جاں بحق ہوگئے۔شامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عفرین میں الصبح کرد باغیوں اور ترک فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی،دوران جھڑپ شامی فورسز نے راکٹ فائر کرکے ترک فورسز کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا،جس کے نتئجے میں 2ترک فوجی جاں بحق ہو گئے۔

پیر کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سمیت ہر طرح کے نقصانات اٹھانے کیلئے تیار ہیں،ترک جنوبی صوبے ہاتے کے قریب سرحدی علاقے میں کرد باغیوں نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی شام میں ترک فوج اور کرد باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…