اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خطہ مشرقی وسطیٰ تعلقات کے لیے انتہائی اہم ہے،مودی فلسطین پہنچ گئے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اردن کے راستے فلسطین کے دورے پر روانہ ہوگئے،کسی بھارتی وزیر اعظم کا فلسطین کا یہ پہلا دورہ ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس دورے کو کئی لحاظ سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس چار روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور عمان بھی جائیں گے۔ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے خلیجی اور مغربی ایشیائی ممالک کا یہ ان کاپانچواں دورہ ہے۔

ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مغربی ایشیا اور بالخصوص اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے بھارتی خارجہ پالیسی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ چھ ماہ قبل نریندر مودی نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا اور چند ہفتے قبل ہی انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی دورہء بھارت کے دوران نئی دہلی اور ریاست گجرات میں میزبانی بھی کی تھی۔اس دورے پر روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم مودی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ یہ خطہ ہمارے تعلقات کے لیے کافی اہم ہے۔ اس خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارے کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ اس دورے سے میں مغربی ایشیاء اور خلیجی ملکوں کے ساتھ بھارتی تعلقات میں مزید استحکام اور پیش رفت کی امید کرتا ہوں۔اسی فیس بک پوسٹ میں نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہا کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بھی بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ مودی نے فلسطینی عوام اور فلسطینی علاقوں کی ترقی کے لیے بھارت کے عہد کا اظہار بھی کیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا کو وزیر اعظم کی روانگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ مودی اردن کے دارالحکومت عمان سے ہوتے ہوئے فلسطین علاقے راملہ پہنچیں گے۔ خلیج اور مغربی ایشیاء کے ملکوں کے ساتھ ہمارے ہمہ جہت تعلقات کو مستحکم بنانے اور اپنے دور کے پڑوسیوں کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے حوالے سے یہ دورہ کافی اہم ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم مودی نے فلسطین کے اس دورے کے لیے عمان کے ہوائی اڈے کو استعمال کرنے کی سہولت دیے جانے پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نریندر مودی کے اس دورے کو دور کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…