جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شوہر نے جہیز نہ لانے پر بیوی کا گردہ ہی بیچ ڈالا،آپریشن کروانے کیلئے خاوند نے کیا جھوٹ بولا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شوہر نے جہیز نہ لانے پر بیوی کا گردہ فروخت کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی خاتون ریتا سرکار نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے جہیز نہ لانے پر اس کا گردہ فروخت کر دیا اور اس کے پیسے وصول کر لئے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ دو سال قبل اسے اپنڈکس کا درد ہوا جس پر اس کا شوہر اسے لکتہ کے ایک ہسپتال میں لے گیا اور وہاں ہسپتال عملے نے اسے بتایا کہ سرجری سے اپنڈکس نکلنے کے بعد وہ بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس آپریشن سے متعلق کسی کو بھی بتانے سے منع کیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر جہیز نہ لانے کی وجہ سے اس پر تشدد بھی کرتا تھا۔ریتا نے بتایا کہ حال ہی میںاس کے پیٹ میں درد شروع ہوا تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئی اور پھر ٹیسٹ ہونے کے بعد اسے بتایا گیا کہ اس کا ایک گردہ نہیں ہے۔جس کے بعد ا س کو سمجھ آیا کہ اس کے شوہر نے کسی کو آپریشن سے متعلق بتانے سے کیوں منع کیا تھا۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے اس کے شوہر اور شوہر کے بھائی کو بیوی کا گردہ بیچنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…