ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں استاد پرتشدد کرنے والے کو 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے تحفظ کے حوالے سے وزیرتعلیم احمد الیسیٰ نے کہا ہیکہ وزارت کے ماتحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے معلمین پر حملہ،مارپیٹ،ہاتھ اٹھانا خطرناک جرم سمجھا جائے گا جس میں جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیچر یا اسکول انتظامیہ کے کسی رکن پر ہاتھ اٹھانے والے کو ایک ملین ریال جرمانہ اور 10سال قید کی سزا دی جائے گی۔ل
ڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولز میں باڈی گارڈز تعینات کرنے سے متعلق سوال پر وزیرتعلیم نے کہاکہ یہ معاملہ زیرغور ہے اور تمام تر پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیرتعلیم کہا کہ حکومت کڑی نگرانی کے نظام کو تعلیمی اداروں کی سطح تک وسیع کرتے ہوئے نگراں کیمرے لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔اس حوالے سے قانونی تقاضوں کومدنظر رکھنے کے لیے وزارت قانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے اور تمام تر قانونی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔