جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب ، کرپشن کیخلاف مہم میں گرفتار افراد میں سے 95اب بھی قید کی زندگی گزارنے پر مجبور

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آن لائن) سعودی عرب میں 3 ماہ قبل شروع کی گئی کرپشن کیخلاف مہم میں گرفتار کیے گئے لوگوں میں سے 95 افراد اب بھی سعودی حکام کی قید میں موجود ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ نے اٹارنی جنرل سعود الموجد کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سعودی انفوگرافک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کہا گیا کہ حراست میں لیے گئے وہ افراد جو اپنے مقدمے کے خاتمے کے لیے مالی معاہدے کے لیے راضی نہیں ہوں گے انہیں جلد پبلک پروسیکیوشن میں ٹرائل کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی ریاست سے تعلق رکھنے والی نیوز ویب سائٹ سبق نے اٹارنی جنرل کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے گئے 90 افراد کو نقد، ریئل اسٹیٹ اور دیگر اثاثوں کے معاہدے پر رضامندی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔حراست میں موجود ان95 افراد میں ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں، جنہیں نومبر 2017 میں اس وقت گرفتار کیا تھا، جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بڑے شہزادوں، تاجروں اور حکام کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔خیال رہے کہ ولید بن طلال عوامی سطح کی مختلف کمپنیوں کے چیئرمین ہیں جبکہ انہوں نے ٹویٹر، ایپل، سٹی گروپ اور فور سیسن ہوٹل کی چین میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جبکہ وہ رائڈنگ شیئرنگ سروس لفٹ اور کریم کے بھی سرمایہ کار ہیں۔اس سے قبل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ اگر مالی معاہدہ نہیں ہوتا تو قیدیوں کے خلاف مقدمہ اور مزید تحقیقات ہوں گی جبکہ انہیں 6 ماہ یا اس سے زیادہ سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔سعودی عرب میں نومبر 2017 میں حراست میں لیے گئے افراد میں 11 شہزادے بھی شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو ریاض کے عالیشان ہوٹل رٹز کارلٹن میں رکھا گیا ہے جبکہ تب سے اس ہوٹل کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے، تاہم ہوٹل کی ویب سائٹ پر 14 فروری سے دوبارہ بکنگ کا ا?غاز کر رہی ہے۔گرفتار کیے گئے افراد میں مرحوم بادشاہ عبداللہ کے دو بیٹے بھی شامل تھے ۔

جس میں میتاب بن عبداللہ کو گرفتاری کی رات نیشنل گارڈ کے سربراہ کی پوزیشن سے نکال دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سعودی عوام کئی دہائیوں سے حکومتی بدعنوانی اور اعلیٰ حکام کی جانب سے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی شکایات کرتے ا?رہے ہیں لیکن بڑے تاجروں، شہزادوں اور رازداروں کو حراست میں لیا گیا جس سے غیر ملکی سرمایہ کار پریشان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…