منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوان شہید، متعدد زخمی

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیان میں تین نوجوانوں کو شہید اور دو لڑکیوں سمیت متعدد افرادکو شدید زخمی کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے چائی گنڈ میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا ۔ شہید لڑکے کی شناخت شاکر احمد میر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ قلم پورہ شوپیان کا رہائشی ہے۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مجاہدین اور فوج کے درمیان ایک جھڑپ میں دو اور نوجوان شہیدہو گئے ہیں۔زخمی لڑکیوں کی شناخت سمیع جان اور سبرینہ کے طور پر ہوئی ہے۔فوج کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں نے جمع ہو کر بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا ۔اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیااور براہ راست فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان شاکر احمد میر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا ۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو لڑکیاں بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں سرینگر کے صورہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ شاکر کے جاں بحق ہونے کی خبر جیسے ہی شوپیان کے گاؤں چھے گنڈپہنچی صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر بھارتی فورسزاورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…