واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے رابطے میں ہے اور جیسے ہی امریکہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ہوں گے ٗ امداد بحال کردی جائے گی ۔جیمز میٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جو نہ صرف امریکہ بلکہ خود پاکستان کیلئے بھی ایک خطرہ ہیں ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اب تک
پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ امریکی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود پر پابندی لگارہا ہے ٗیا زمینی راستے کے ذریعے اس کی فوجی ساز و سامان کی ترسیل کو روک رہا ہے۔ وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اْنہیں اس بات کی زیادہ فکر نہیں کہ امریکہ پاکستان کو بطور راہداری بھی استعمال کرتا ہے ٗ امریکہ کو اب تک پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان زمینی راستے بند کررہا ہے ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوکں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات معمول کی طرف لوٹنے میں کئی سال لگ جائیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے پاکستان کی ہر طرح کی مالی و فوجی امداد روکتے ہوئے تمام تر سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے رابطے میں ہے اور جیسے ہی امریکہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ہوں گے ٗ امداد بحال کردی جائے گی ۔جیمز میٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جو نہ صرف امریکہ بلکہ خود پاکستان کیلئے بھی ایک خطرہ ہیں ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اب تک پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ امریکی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود پر پابندی لگارہا ہے ٗیا زمینی راستے کے ذریعے اس کی فوجی ساز و سامان کی ترسیل کو روک رہا ہے۔