طرا بلس(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں سابق صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے انتخابات میں حصہ لینے کی بھر پور تیاری کر لی ۔ غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق لیبیا میں آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں سابق صدر کرنل معمر قذافی کے حامی ایک بار پھر میدان میں ہیں اور وہ مقتول لیڈر کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دار ٹھہراتے ہوئے ان کی حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔
سیف الاسلام آ ئند ہ عام انتخا بات میں حصہ لینے کی تیا ریوں میں مصروف ہیں تا ہم اس کیلئے انہیں مشکلات کا بھی سا منا ہے ۔سیف الاسلام کو لیبیا کی جیل سے رہا ہوئے چھ ماہ گذر چکے ہیں مگر وہ بدستور روپوش ہیں۔ ان کے ٹھکانے کے بارے میں درست معلومات موجود نہیں اور نہ ہی ان صحت کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ عالمی فوج داری عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔ عالمی فوج داری عدالت سیف کی گرفتاری کے احکامات دے چکی ہے۔