450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر کی رفتار سے، سعودی عرب نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، حرمین ایکسپریس ٹرین تیار

29  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز ترین ٹرین چلائے گی، تفصیلات کے مطابق سعودی کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کے لیے حرمین ایکسپریس ٹرین پہلے تجرباتی سفر کا آغاز کرے

گی جو جدہ سے بھی گزرے گی اور اس میں چند لوگ ہی سوار ہوں گے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی ریلوے کا کہنا ہے کہ 2018 کے وسط میں کمرشل بنیادوں پر چلنے والی حرمین ایکسپریس ٹرین کا پہلا عوامی تجرباتی سفر آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ اس پہلے تجربے کے موقع پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر، وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی اور دیگر عہدیدار مکہ جدہ حرمین ٹرین کے پہلے تجربے میں شریک ہو چکے ہیں۔ تیز ترین حرمین ایکسپریس ٹرین مشرق وسطیٰ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک بڑا منصوبہ ہے، حرمین ایکسپریس 450 کلو میٹر کا سفر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرے گی اور اس کے پانچ سٹیشن مکہ مکرمہ، جدہ سٹی، جدہ ائیرپورٹ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ بنائے گئے ہیں، اس ٹرین کے ذریعے مقامی شہری، حاجی، معتمر اور یہاں رہنے والے غیر ملکی سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔ سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز ترین ٹرین چلائے گی

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…