اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیت المقدس پرامریکی فیصلے کی مخالفت میں ووٹ دینے کااصل مقصد سامنے آگیا، مسلمان رہنما کے شکریہ اداکرنے پر بھارتی وزیرخارجہ نے جواب میں کیا مانگ لیا؟مسلمان ششدر

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے پر ٹویٹر میں شکریہ ادا کرنے والے بھارتی مسلمان رہنما کو بدلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر ایم بدرالدین اجمل کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں بھارت کے اقوام متحدہ میں بیت المقدس (یروشلم) کے حوالے

سے امریکی فیصلے کے خلاف قدم پر شکریہ ادا کیا گیا تھا جس کے بعد سشما سوراج کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔سشما سوراج نے بھی ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے جواب میں کہا کہ اجمل صاحب! آپ کا شکریہ، اب آپ ہمیں ووٹ دیں۔آسام سے تعلق رکھنے والے بدرالدین نے سشما سوراج کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈم! ہمارا ووٹ ہمیشہ انڈیا کے لیے ہے۔بدرالدین اجمل نے اپنے جواب میں کہا کہ جس دن بی جے پی اکثریتی اور اقلیتی برادری میں فرق نہیں کرتی تو ہمارا ووٹ آپ کے لیے ہوگا۔بھارتی وزیرخارجہ اور بدرالدین کے ٹویٹر میں ایک دوسرے مکالمے کے بعد دیگر افراد پر اس گفتگو میں کود پڑے۔خیال رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات ہورہے ہیں جہاں گجرات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تھی جہاں بھارت سمیت 128 ممالک نے امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ ایک ایسے وقت میں دیا گیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کی امداد کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے پر ٹویٹر میں شکریہ ادا کرنے والے بھارتی مسلمان رہنما کو بدلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…