منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بھارت نے اسرائیل کی بجائے فلسطین کے حق میں ووٹ کیوں دیا، حقیقت کھل کر سامنے آگئی،سشما سوراج نے بدلے میں کیا چیز مانگ لی

datetime 25  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے پر ٹویٹر میں شکریہ ادا کرنے والے بھارتی مسلمان رہنما کو بدلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر ایم بدرالدین اجمل کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں بھارت کے اقوام متحدہ میں بیت المقدس (یروشلم) کے حوالے سے

امریکی فیصلے کے خلاف قدم پر شکریہ ادا کیا گیا تھا جس کے بعد سشما سوراج کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔سشما سوراج نے بھی ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے جواب میں کہا کہ ‘اجمل صاحب! آپ کا شکریہ، اب آپ ہمیں ووٹ دیں’۔آسام سے تعلق رکھنے والے بدرالدین نے سشما سوراج کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘میڈم! ہمارا ووٹ ہمیشہ انڈیا کے لیے ہے’۔بدرالدین اجمل نے اپنے جواب میں کہا کہ ‘جس دن بی جے پی اکثریتی اور اقلیتی برادری میں فرق نہیں کرتی تو ہمارا ووٹ آپ کے لیے ہوگا’۔بھارتی وزیرخارجہ اور بدرالدین کے ٹویٹر میں ایک دوسرے مکالمے کے بعد دیگر افراد پر اس گفتگو میں کود پڑے۔خیال رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات ہورہے ہیں جہاں گجرات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تھی جہاں بھارت سمیت 128 ممالک نے امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ ایک ایسے وقت میں دیا گیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کی امداد کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔خیال رہے کہ ٹرمپ نے کئی دہائیوں

سے متنازع رہنے والے حساس معاملے پر یک طرفہ فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیل اور فلسطین سمیت خطے میں خون ریز احتجاج کا آغاز ہوا۔اسرائیل 1967 کی جنگ کے بعد یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور دنیا بھر کے ممالک کے سفارت خانوں کو تل ابیب سے وہاں منتقل کرنے کا خواہش مند ہے لیکن عالمی برادری یروشلم پر اسرائیلی موقف کی مخالفت کر رہی ہے۔دوسری جانب فلسطینی مشرقی یروشلم کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دے رہے ہیں جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔قبل ازیں امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ان کے فیصلے خلاف ہونے والی قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…