کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں موجود ترک خاندانوں کو پناہ گزین قرار دیتے ہوئے ان کو ایک سال تک پاکستان سے بے دخل کرنے سے روک دیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ترک اساتذہ اور اہل خانہ کی جانب سے ملک سے بے دخلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کے روبرو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پیش ہوکر موقف اپنایا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں مقیم ترک خاندانوں کو پناہ
گزین قرار دیتے ہوئے ایک سال تک انہیں پاکستان سے بے دخل کرنے سے روک دیا ہے لہذا اقوام متحدہ کے فیصلے کے پیش نظر حکومت پاکستان ترکش خاندانوں کو ملک سے بے دخل نہیں کرئے۔گی۔عدالت نے ایڈیشل اٹارنی جنرل آف پاکستان کا موقف سننے کے بعد ترکش خاندانوں کو بے دخل کرنے کے خلاف جاری حکم امتناع براقرار رکھتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ترکش خاندانوں نے جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر اقوام متحدہ سے رجوع کیا تھا۔