ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا میانمار کا دورہ، راکھین میں جاری فوجی آپریشن کے سربراہ جنرل من آنگ ہینگ اور بیورو آف سپیشل آپریشنز آفیسرز سے ملاقات، بین المذاہب امن، اتحاد اور انصاف کی ضرورت پر زور۔ تفصیلات کے مطابق عیسائی کے مذہبی پیشواپوپ فرانسس نے میانمار کے دورے کے موقع پر روہنگیا مسلمانوں کی اکثریتی ریاست راکھین میں جاری فوجی آپریشن کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ اور بیورو
آف سپیشل آپریشنز کے آفیسرز سے ملاقات میں بین المذاہب امن، اتحاد اور انصاف کی ضرورت پر زور دیاہے۔ ویٹی کن ترجمان گریگ بورک کا کہنا تھا کہ ”پوپ فرانسس نے ملاقات میں کہا کہ ایسی نازک صورتحال میں میانمار کے حکام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔“اس کے بعد پوپ فرانسس بنگلہ دیش کے شہر کٹپالونگ میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں بھی گئےجہاں انہوں نے پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔