واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کی معاونت کا الزام، امریکہ نے چین اور شمالی کوریا کی 13کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مریکی وزارت خزانہ کی جانب سے شمالی کوریا سمیت چین کی 13 کمپنیوں پرپابندی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دہشتگردی کے فروغ میں معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد عائد کی گئی ہیں ، کمپنیوں پر ایٹمی سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف
ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی اور شمالی کوریا کی کمپنیوں پرپابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی سرگرمیوں سے باز رکھنا اور مذاکرات کی میز پر لانا ہے جبکہ امریکی سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے قاتلانہ طرز حکومت کو تنہا کرنے کے لیے شمالی کوریا اور اس کی حمایت کرنے والوں پر مزید پابندیاں لگانے کی ضرورت پڑی تو لگائی جائیں گی۔