اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ان10 ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جو دنیا میں ایٹمی جنگ کے دوران دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہونگے ۔ یہ فہرست ڈیلی سٹار آن لائن نے گلوبل پیس انڈیکس کی مدد سے تیاری کی ہے۔ا س فہرست میں آئس لینڈ کو دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس کی آبادی محض 3لاکھ 25ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور اس کی اپنی کوئی فوج نہیں۔یہ نیٹو اتحاد کے بانی ممالک
میں سے ایک ہے اور دورافتادہ ہونے کی وجہ سے بھی محفوظ ترین ہے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈدوسرے، پرتگال تیسرے، آسٹریا چوتھے، ڈنمارک پانچویں، جمہوریہ چیک چھٹے، سلووینیا ساتویں، کینیڈا آٹھویں، سوئٹزرلینڈ نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر دنیا کے محفوظ ترین ملک قرار دیئے گئے ہیں۔ یہ ممالک دورافتادہ ہونے اور دہائیوں سے عالمی تنازعات میں غیرجانبدار رہنے کی وجہ سے محفوظ ترین قرار دیئے گئے ہیں۔