پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوہر کے سستے کپڑے پہننے پر بیوی نے طلاق مانگ لی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ سادہ لباس پہننے کے عادی ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ کی شریک حیات بھی ایسے ہی طرز زندگی کو پسند کرتی ہوں کیونکہ مصر میں ایک خاتون نے سستے اور سادہ کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس مقصد کے لئے عدالت جا پہنچی ہے۔مصراوی نامی آن لائن نیوز پورٹل کے مطابق کریمہ نے شادی کے چند ہی دن بعد اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شوہر

نہ صرف سستے کپڑے [جلبابیہ] پہنتا ہے بلکہ اس کا طرز زندگی بھی نامناسب ہے۔ خاتون کے مطابق گھر والے ان کے شوہر سے شادی کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ دونوں کی مالی حیثیت میں زمین آسمان کا فرق تھا تاہم ان کے شوہر رافت نے شادی سے پہلے طرز زندگی بدلنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس پر خاتون کے اہل خانہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔خاتون نے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد رافت نے اپنی زندگی پرانے دیہاتی طریقے سے گزارنا شروع کر دی۔ رافت پینڈو اور انتہائی سستے کپڑے پہنتا ہے اور اس کا حلیہ کسی صورت قابل قبول نہیں جب کہ میرے والد بھی اس کے حلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کریمہ نے بتایا کہ جب اس نے شوہر سے حلیہ ٹھیک کرنے کا کہا تو اس نے صاف انکار کر دیا بلکہ دوسری شادی کی دھمکی بھی دی جس پر میں نے طلاق کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد خاتون کو شدید تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو پورا حق ہے وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…