روم(این این آئی)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک اور بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اٹلی میں امریکی فوجیوں کے قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا
کہ دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے اور ہم تیزی سے ایک بڑی جنگ کی بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے جنگ عظیم دوئم میں لاکھوں افراد کی زندگیاں چلی گئی تھیں۔ پوپ فرانسس شمالی کوریا اور امریکا کے تناؤ پر بھی لاکھوں جانوں کے ضیاع کی وارننگ دے چکے ہیں۔