بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

امریکی وزیرخارجہ کا بھارت پہنچتے ہی لہجہ بدل گیا،بھارتی وزیرخارجہ کے ہمراہ انتہائی تشویشناک اعلان،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات میں کہا ہے کہ بھارت شمالی کوریا میں اپنے سفارت خانے کو قائم رکھے گا تاکہ ان دونوں ممالک میں رابطے جاری رہیں۔جبکہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کے ابھرتے ہوئے کردار کی حمایت کرتا ہے ،خطے کی سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھارت کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا۔

سشما سوراج نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹیلرسن سے بات چیت کے دوران شمالی کوریا کا معاملہ زیر بحث آیا تھا لیکن انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو بتایا کہ کسی حد تک شمالی کوریا سے رابطہ رکھنا ضروری ہے۔امریکی وزیر خارجہ کی سشما سوراج سے ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جہاں وہ بھارت سے معاشی اور سٹریٹیجک روابط بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ خطہ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے ساتھ مسابقت رکھی جائے۔دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کے بارے میں گفتگو کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس کا خاتمہ کیا جائے ۔ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکہ بھارت کی ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔امریکہ بھارت کے ابھرتے ہوئے کردار کی حمایت کرتا ہے اور سکیورٹی فراہم کرنے کی بھارتی کوششوں کا ساتھ دینے کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور امریکہ فطری اتحادی ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ کی افغان پالیسی میں بھارت کا اہم کردار ہے اور ہم خطے میں اس کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،

پاکستان میں بہت ساری دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جو اب پاکستانی حکومت کی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی ہیں، تاہم پاکستانی حکومت کا غیر مستحکم ہونا کسی کے مفاد میں نہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بہترین دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں بھارت کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتا ہے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اس کی صلاحیتوں کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کو جدید بنانے کے لیے اپنی بہترین ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہیں، جب کہ ایف 16 اور ایف 18 جنگی طیاروں کے معاہدے کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔سشما سوراج نے کہا کہ امریکہ کی جنوبی ایشیا پالیسی صرف اس صورت میں کامیاب ہوگی جب پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…