پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقامہ نمبر کی شرط ختم ،سعودی حکومت کا پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے لئے موبائل فون کی پری پیڈ سم چارج کروانے کی خاطر اقامہ نمبر کی شرط ختم کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام

موبائل صارفین کو کریڈٹ ڈلوانے کیلئے مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہو گا۔واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ پری پیڈ سم میں کریڈت لوڈ کروانے یا کسی دوسرے کے موبائل میں بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ضروری ہو گا۔ بعدازیں تمام موبائل سموں کو فنگر پرنٹ سے مربوط کردیا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام موبائل سمیں فنگر پرنٹ سے جوڑ دی گئی ہیں تو بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…