اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اجلاس کے دوران کھل کھلا کر ہنس پڑے ،ہوا کچھ یوں کہ ماسکو میں ملکی تجارت بڑھانے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی جاری تھا ،اجلاس کے دوران روسی وزیر زراعت نے کہا کہ تجارت کو بڑھانے کیلئے انڈونیشیا کو سور کو گوشت برآمد کیا جائے جس سے ملکی زرمبادلہ
میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں جرمنی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی جانب سے چین ،انڈونیشیا،جاپان ،کوریا کو سور کا گوشت برآمد کرنے سے جرمنی کی ایکسپورٹ میں ایک سال کے دوران ہی کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔یہ الفاظ سننے تھے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کھل کر ہنس پڑے اور اپنے چہرے کو دونوں ہاتھوں سے چھپا لیا، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے ،یاد رہے کہ انڈونیشیا اسلامی ملک ہے اور سور کا گوشت اسلام میں کھانا حرام ہے ۔اجلاس کے آخر میں روسی وزیر زراعت نے کہا کہ وہ انڈونیشیا نہیں جنوبی کوریا کا نام لینا چاہتے تھے ۔یہ سب غلطی کی وجہ سے ہوا۔