نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کی جانب سے اگلی ایک صدی تک تعلقات کیلئے چین کے بجائے بھارت کو ترجیح دینے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق ٹیلرسن نے اپنے دورے سے ایک ہفتے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے پیش نظر بھارت سے اپنے تعلقات کو مزید گہرا کریں گے
اور امریکہ جمہوری سربراہی میں ایک آزاد اور واضح’ خطے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ٹیلرسن کے بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم تعلقات کے حوالے سے ان کی مثبت تعبیر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کو مستقبل کی سمت کے لیے مثبت سمجھتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے چین کو روکنے کے لیے بھارت سے تعلقات کو گہرے کرنے کا عزم ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چین کے صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے خطاب میں دنیا کے معاملات میں اپنے کردار کو مزید وسیع کرنے کا اشارہ دیا تھا۔امریکہ کی جانب سے اچانک بیان خطے میں چین کے اثر ورسوخ کو کرنے کے لیے ایک نئے اتحاد کیلئے تنبیہ بھی ہے۔دوسری جانب بیجنگ نے اپنے جواب میں امریکہ کو جانبدار قرار دیا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ کو چین کے ترقی اور ایک مقصد کی جانب عالمی برادری کے لیے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے اور چین کے حوالے سے جانب دارانہ نقطہ نظر سے احتراز کرے۔