جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ترکی کاامریکی ڈالر کو بڑا جھٹکا،طیب اردوان نے پاکستان سمیت 8ممالک کے ساتھ ملکربڑا قدم اُٹھالیا،زبردست اعلان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی پیشکش کردی۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں منعقدہ ڈی 8سمٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے

تنظیم میں شامل رکن ممالک پر زور دیا کہ ڈالرز سے جان چھڑا کر مقامی کرنسی میں لین دین کو فروغ دیا جائے۔ مقامی کرنسی میں تجارت کو ترجیح دے کر تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیاء ، ایران ، ملائیشیاء، نائجیریا ، پاکستان اور ترکی پر مشتمل ڈی 8گروپ کو آپس میں تجارت مقامی کرنسی میں کرنے چاہیے اور ایسا کرنے سے معیشت پر کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے ۔ترک صدر نے کہا کہ اگر ڈی 8کے رکن ممالک مقامی کرنسی میں تجارت کا راستہ اپنائیں تو یہ تنظیم کی مضبوطی کے لیے تاریخی اقدام اور تعلقات کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈی 8مقامی کرنسی کے تبادلے کا مفید اور ایک دوسرے کے لیے سہولیات کی فراہمی کا قابل اعتبار فورم ہے۔ترک صدر نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ڈی 8کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کے اجلاسوں میں اپنی نمائندگی کو بڑھائیں تاکہ اس فورم کی ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے اپنے مقاصد کو حصول ممکن بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…