اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی ذاتی جیب سے حائل کے علاقے میں فلاحی شعبے میں سرگرم تنظیموں کو پچاس لاکھ ریال کی رقم عطیہ کی۔ بن سلمان کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم حائل کی تین فلاحی تنظیموں کے ذریعے علاقے کے 4 ہزار 152 افراد تک پہنچائی جائے گی۔ خیال رہے کہ ولی عہد کی طرف سے ان دنوں ملکیت کے 6 علاقوں میں مجموعی طور پر 1کروڑ 80 لاکھ ریال امدادی رقم جاری کی گئی۔ الریاض کے
علاقے کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ ریال جاری کیے گئے جس سے 11 ہزار 680 شہری فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ رقم 14 تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔ مکہ مکرمہ میں ایک کروڑ 10 لاکھ ریال کی رقم سے 10 فلاحی اداروں کے ذریعے 14 ہزار 914 افراد کی کفالت کی جائے گی۔ مشرقی علاقوں کے لیے ولی عہد کے سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 60 لاکھ ریال کی رقم جاری کی گئی، یہ رقم 10 تنظیموں کے توسط سے 41 ہزار ضرورت مندوں تک پہنچائی جائے گی۔