بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ نے پاک افغان نمائندہ خصوصی کی ٹیم تحلیل اور دفتر کو ختم کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے افغانستان میں مفاہمتی عمل کو فروغ دینے والے پاک افغان نمائندہ خصوصی کی ٹیم کو تحلیل اور دفتر کو ختم کردیا جبکہ سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے نمائندہ خصوصی یا مستقل وزیر کی اشد ضرورت ہے، غیر مستقل ملازمین اور دفتر بند ہونے سے افغان مسئلے کا پرامن اور

سیاسی حل تلاش کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کی ٹیم کو تحلیل اور دفتر کو ختم کردیا ہے۔اس کا اعلان سرکاری سطح پر نہیں کیا گیا تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ مذکورہ ٹیم میں شامل اہلکاروں کا معاہدہ ستمبر کے آخر میں ختم ہونے کے بعدکنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی گئی جس کے باعث مذکورہ ٹیم کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں اور اب وہ اپنی پوزیشن پر کام نہیں کرسکتے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا اس بات پر غور کررہا ہے کہ نمائندہ خصوصی کے تحت چلنے والے معاملات کو جنوبی ایشیائی بیورو میں ضم کیا جائے اور اس کے متعلق کون سے سرکاری اور انتظامی اقدامات کی ضرورت پڑسکتی ہے اس پر سنجیدہ نوعیت کی بحث جاری ہے۔ دوسری طرف سابق پاک افغان نمائندہ خصوصی اور پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے

نمائندہ خصوصی یا مستقل وزیر کی اشد ضرورت ہے کیونکہ غیر مستقل ملازمین اور دفتر بند ہونے سے افغان مسئلے کا پرامن اور سیاسی حل کا تلاش کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوں گی۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان مشترکہ حکومت کا فارمولے نمائندہ خصوصی کے دفتر کی کوششوں سے قابل عمل ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…