اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی کابینہ میں رد وبدل کیا ہے اور مختلف نئے محکموں اور ان کے وزراء کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ سالانہ اجلاسوں اور امارات کے 2071ء کے
منصوبے کے آغاز کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں اور اس میں نئے وزراء کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی کابینہ میں 27 سالہ عمر بن سلطان العلماء کو مصنوعی ذہانت کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ ’’ ہم یو اے ای کو دنیا کا مصنوعی ذہانت کے لیے سب سے زیادہ تیار ملک بنانا چاہتے ہیں‘‘۔
ان کے اعلان کے مطابق نئے وزراء اور ان کے محکموں کے نام یہ ہیں:
سارہ الامیری (عمر 30 سال) وزیر مملکت برائے جدید سائنس۔
ذکی نصیبہ وزیر مملکت ۔
مریم المہیری ،وزیر مملکت برائے تحفظ خوراک ( فوڈ سکیورٹی )
حصہ بنت عیسیٰ بو حمید ، وزیر برائے کمیونٹی ترقی ۔
شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان ، وزیر برائے برداشت و رواداری ۔
ناصر بن ثانی الہاملی ،وزیر برائے انسانی وسائل اور اماراتیانا
نورہ الکعبی وزیر برائے ثقافت اور علمی ترقی۔
متحدہ عر ب امارات کی تاریخ میں یہ تیرھویں کابینہ ہے۔