کابل (آئی این پی ) افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں ایک بار پھر انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہو گیا ہے دارالحکومت کابل میں صبح سویرے انٹرنیشنل فوجی ہیڈ
کوارٹر پر نامعلوم سمت سے 2 راکٹ داغے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی کابل اور صوبہ غور کی مساجد میں 2 خود کش حملے کیے گئے تھے جن میں 72 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔