بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا سے بھی بڑی فوج بنانے کا اعلان کیا ہے۔ 2050 تک بیجنگ دنیا کا سب مضبوط لیڈر ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے خطاب میں چینی صدر نے خبردار کیا کہ چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا لیکن 2050تک ہر شہری خوش و خرم زندگی گزارے۔ شی جن پنگ نے اعلان کیا کہ چین کی فوج کو جدید خطوط پر استوار
کیا جائے گا اور اس کو دنیا میں کسی بھی ملک کی جارحیت کا مقابلہ کرنے والی فوج بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا چین قانون کی حکمرانی، معاشی طور پر مضبوط اور دنیا میں اثرو رسوخ رکھنے والا ملک ہوگا شی جن ہنگ کا کہنا تھا۔ چین میں جدت لانے والی کمپنیاں ہوں گی، صاف توانائی اور ماحول ہوگا ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات میسر ہوں گی اور شہر اور دیہی علاقوں کا فرق ختم کیا جائیگا۔ چینی عوام صحت مند اور خوش و خرم زندگی گزاریں گے۔