پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

مغوی خاندان پانچ سال تک کہاں رہا؟امریکہ کا نیا ٹریپ تیار،پاکستان کو سرپرائز دیدیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے بازیاب کروائے گئے غیر ملکی خاندان کو پانچ سال تک پاکستان میں ہی رکھا گیا تھا۔واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک فاؤڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پاؤمپے نے کہا کہ ’گذشتہ ہفتے ایک انتہائی اچھا نتیجہ نکلا ہے جب ہم چار امریکی شہریوں کو بازیاب کروا سکے ہیں جنھیں پانچ سال تک پاکستان میں رکھا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے حوالے سے ہمیں توقعات کم رکھنی چاہئیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی اہلکار نے منظرِ عام پر یہ کہا ہو کہ بازیاب کروایِ گئے خاندان کو پاکستان میں اغوا رکھا گیا تھا۔ان افراد کو 2012 میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ کارروائی کے بعد ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان مغوی افراد کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا تھا اور اس دوران امریکی انٹیلیجنس کی مدد سے پاکستانی فوج نے سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے انھیں بازیاب کروایا۔گذشتہ ہفتے پاکستانی فوج کے ایک بیان کے مطابق قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران پانچ غیر ملکی مغوی افراد کو بازیاب کروا لیا گیا۔ بازیاب کروائے گئے افراد میں ایک کینیڈا کے شہری جوشوا بوئل،ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین اور تین بچے شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے دی جانے والی خفیہ اطلاعات قابلِ عمل تھیں اور ان کی بنیاد پر کیا گیا آپریشن کامیاب رہا اور تمام مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے گئے۔تاہم سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پاؤمپے نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیملی کو پانچ سال تک پاکستان میں رکھا گیا تھا۔اس سے پہلے امریکی اہلکار اپنے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ کہہ چکے ہیں کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں تھے

مغوی خاندان کو افغانستان میں ہی رکھا گیا ہو۔مائک پاؤمپے نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ وہ تمام کوششیں کر رہا ہے جس سے افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں اور طالبان کو یقین ہو جائے کہ وہ یہ معاملہ میدانِ جنگ میں فتح سے حل نہیں کر سکتے۔اس کے علاوہ مائک پاؤمپے نے ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات کے تناظر میں یہ بھی کہا کہ آئندہ چند روز میں امریکی حکومت 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں دستاویزات بھی جاری کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…