جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پالیسی میں بڑی تبدیلی، امریکہ نے سی پیک کی حمایت کا اعلان کر دیا،بھارت کی امیدیں خاک میں مل گئیں

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سی پیک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا ایک اور اشارہ دیتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کی حمایت کا علان کیا ہے جبکہ چند ہفتے قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس

نے سی پیک کو اپنی حیران کن تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پاکستانی کے موقر انگریزی اخبار دی نیوز کی جانب سے سوالات کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سی پیک کے نتیجے میں پاکستانی عوام کو پہنچنے والے فوائد کا اعتراف کی۔ انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں راہداری اور خصوصاََ اس کے تحت ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں سے پاکستان سمیت خطے میں استحکام اور خوشحالی آئے گی۔ محکمہ خارجہ کا یہ موقف وزیر دفاع میٹس کے اختیار کردہ موقف سے متضاد ہے جو بیان کی صورت میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک کا روٹ متنازع گلگت و بلتستان سے ہو کر گزرتا ہے جس پر بھارت کو اعتراض ہے۔ پاکستان اور چین دونوں نے امریکی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کر دیا تھا۔ اب حالیہ امریکی موقف سے توقع ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات بہتر ہونگے جو مغوی امریکی خاندان کی طالبان کی قید سے رہائی کےبعد معمول پر آتے جا رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستانی عوام کے مفاد میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ پاکستان اور چین میں قریبی تعاون سے امریکہ ناخوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور مستحکم پاکستان میں چین کے ساتھ امریکہ کو بھی دلچسپی ہے۔

چین پاکستان کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور امریکہ علاقائی اقتصادی یکجہتی کا بڑا حامی ہے۔ اسی حوالے سے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا بھی امریکی ترجمان نے خیرمقدم کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…