اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوامریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹیلیفون کیا جس دوران امریکی و کینیڈین مغوی خاندان کی بحفاظت بازیابی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اورپاک فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، مائیک پنس نے خطے میں امن و امان کے استحکام کیلئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ خطے میں امن و امان کے
استحکام کیلئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے جبکہ وزیراعظم نے امریکی نائب صدر کو یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پر فوری کارروائی کریں گے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، امریکی نائب صدر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی ۔بدھ کو امریکی نائب صدر مائیک پنس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مائیک پنس نے امریکی مغوی خاندان کی باحفاظت بازیابی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ نائب صدر نے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔ٹیلیفونک گفتگو میں مائیک پنس نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن و امان کے استحکام کیلئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے،وزیراعظم نے امریکی نائب صدر کو یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پر فوری کارروائی کریں گے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیااور امریکی نائب صدر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اسٹیٹ سیکرٹری ریکس ٹیلرسن نے بھی امریکی خاندان کی باحفاظت بازیابی پر امریکی حکومت کی طرف سے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا