امریکی عدالت نے سفری پابندی کے صدارتی حکم نامے کو معطل کردیا

18  اکتوبر‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی میں مسلم ایسوسی ایشن آف ہوائی اور دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے6 ممالک کے

شہریوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی پر حکم امتناع جاری کیا۔عدالت کی جانب سے یہ حکم امتناع سفری پابندی کے دوبارہ نافذالعمل ہونیسے ایک دن قبل جاری کیا گیا ہے۔امریکی صدر نے سفری پابندی والے ممالک کی فہرست میں توسیع کرتے ہوئے اسلامی ممالک ایران،شام،لیبیا،یمن،صومالیہ کے بعد چاڈ،شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا تھا۔وفاقی عدالت کے جج واٹسن کا عارضی حکم امتناعی چاڈ،لیبیا،ایران،صومالیہ ،شام اور یمن کے شہریوں سے متعلق ہے جب کہ شمالی کوریا اور وینز ویلا کے شہریوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے پابندی لگانے سے قبل ضروری تفصیلات کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور ایسا کرنا 6 ممالک کے 15کروڑ افراد سے متعلق معاملہ خود امریکی مفاد میں نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس فہرست

میں ایران ،لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ تھے لیکن بعد میں ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…