ریا ض (آن لائن)سعودی عرب میں اشیاء4 اور سروسز کی پرائس ریکارڈ انڈیکس کے مطابق ستمبر کے مہینے میں روز مرہ استعمال کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی، بعض کی قیمتوں میں تسلسل اور کچھ اشیاء4 اور سروسز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی
مارکیٹ میں تین سے زاید اشیاء4 کی قیمتوں میں کمی پیداواری لاگت اور درآمدی قیمت میں کمی کی عکاسی کرتی ہے۔ اشیاء4 کے نرخوں میں کمی سے پرائس کنٹرول اور تجارتی ملاوٹ پر قابو پانے میں کامیابی کی کامیاب حکومتی پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملبوسات اور جوتوں، تفریح اور ثقافت
اور ٹرانسپورٹ سروسز میں نمایاں کمی آئی جو بالترتیب 3.1 فی صد، 2.8 فی صد اور 1.6 فی صد کے تناسب سے ظاہر کی گئی ہے۔دوسری جانب تمباکو کی قیمت میں 100 فی صد، تعلیمی سروسز میں 4.4 فی صد اور ٹیلی
کمیونیکیشن میں 1.3 تین فی صد اضافہ ہوا۔تمباکو اور مشروبات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ان پرتعیش اشیاء4 پر 50 فی صد سے 100 فی صد ٹیکس عائدکرنا ہے۔