ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ سلمان کے حکم پر ’حدیث نبوی کمپلیکس‘ کے قیام کا فیصلہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے’خادم الحرمین الشریفین کمپلیکس برائے حدیث نبوی‘ کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے، جس میں احادیث نبوی پر جامع انداز میں کام کیا جائے گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’حدیث نبوی الشریف کمپلیکس‘ کا قیام مدینہ

منورہ میں عمل میں لایا جائے گا۔حدیث نبوی کمپلیکس چیدہ چیدہ علماء4 حدیث پر مشتمل ہو گا۔ ادارے کو چلانے کے لیے علماء4 کونسل قائم کی جائے گی اور ممتاز شیوخ الحدیث اس کے رکن ہوں گے۔ اس کے چیئرمین اور ارکان کا تقرر براہ راست مملکت کے فرمانروا کی طرف سے کیا جائے گا۔ابتدائی طور پرسعودی علماء کونسل کے رکن الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ کو علمی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ احادیث اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل اسلام کے نزدیک غیر معمولی مقام و مرتبہ ہے۔ قرآن کریم کے بعد احادیث نبوی اسلا کا دوسرا ماخذ ہے۔سعودی عرب ملک میں اسلامی شرعی اصولوں پر عمل درآمد کے لیے احادیث نبوی کی تصنیف، تحقیق اور ان کے مطالعے کا ایک جامع پروگرام شروع کررہی ہے تاکہ عوام الناس اور علمی حلقوں کو احادیث اور فرمودات نبوی سے مستفید ہونے کا نیا موقع فراہم کیا

جاسکے۔کمپلیکس کے لیے ’خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کمپلیکس برائے حدیث نبوی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ مدینہ منورہ میں قائم کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام کو حدیث نبوی کمپلیکس کے قیام کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…