منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

تاج محل مغل لٹیروں کی نشانی ہے، بی جے پی رہنما

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک سینئیر رہنما سوم سنگیت نے کہا ہے کہ انڈیا کی تاریخ میں تاج محل کی کوئی جگہ نہیں ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے رہنماء نے کہا کہ تاج محل کی عمارت کو ایک ایسے بادشاہ نے بنوایا ہے جس نے ہندوؤں کا قتل عام کیا

تھا۔انہوں نے انڈیا کے مغل بادشاہوں کولٹیرے اور دغدار قرار دیا۔سوم سنگیت نے میرٹھ میں ایک ریلی سے خطاب ہوئے کہا کہ مغل بادشاہوں بابر، اکبر ،شاہجہان اور اورنگزیب کو لٹیرے اور غدار قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کا نام انڈیا کی تاریخ سے مٹا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہجہان انڈیا کے سبھی ہندوؤں کو ختم کرنا چاہتا تھا اور ایسے حکمران کی عمارت ہندوستان کی تاریخ کا حصہ نہیں ہو سکتی۔سوم سنگیت نے کہا کہ بہت لوگوں کو درد ہوا جب تاج محل کو محکمہ سیاحت کے کتابچے سے ہٹایا گیا۔سوم سنگیت نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں تاریخ کو مسخ کر دیا گیا تھا اور اب اسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ بقول ان کے بھگوان رام سے بھگوان کرشن تک مہارانا پرتاب سے شیو جی تک سبھی کو صحیح مقام تک لایا جا رہا ہے۔ اکبر اورنگزیب اور بابر کے کلنگ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ان کے اس بیان کو بی جے پی کے قومی ترجمان نسیون جی نے حمایت کی ہے۔ ‘سچائی یہ ہے کہ مسلم لیڈروں اور مغلوں نے اس دیش کو

برباد کیا ہے۔انڈیا کی تہذیبی قدروں پر وار کیا۔تاہم پارٹی کے ایک ترجمان نریند کوہلی نے تاج محل سے متعلق سوم سنگیت کے بیان کو ان کا ذاتی خیال قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…