منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم‘‘ خطے کی کشیدہ صورتحال میں شدید اضافہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیانگ یانگ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا جب کہ شمالی کوریا کے شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کا اجرا روک

دیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے شمالی کوریا کے کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں مسلسل اضافے اور خطرناک کیمیائی میزائل تجربہ کو سفارتی تعلقات ختم کرنے کی وجہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اماراتی حکومت کو بھی شدید تشویش ہے۔شمالی کوریا کے سخت حریفوں جنوبی کوریا اور جاپان نے خلیجی ریاستوں پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ممالک میں داخل ہونے سے روکیں۔گزشتہ ماہ کویت اور قطر نے بھی شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزے کی فراہمی روک دی تھی۔کویت نے شمالی کورین سفیر کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیجتے ہوئے نئے ویزوں کا اجرا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ قطر نے بھی شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزوں کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کی یو اے ای میں ایک اندازے کے مطابق 13سو کے لگ بھگ شمالی کورین باشندے مقیم ہیں جب کہ کویت میں قریبا2500اور قطر میں 1000شمالی کورین شہری موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…