جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور روس ایک قدم اور آگے،اہم ترین معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون دوطرفہ تعلقات کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے، حکومت توانائی کے مختلف ذرائع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کیلئے پرعزم ہے۔ وہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیر توانائی یوری پی سنٹیورن سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں وفد کے ہمراہ ان

سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی کے ساتھ روسی وفد کی مفید ملاقات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کے بارے میں مختلف وزارتوں کی طرف سے بریفنگ کے تناظر میں وفد کا دورہ مفید ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی منظرنامہ گذشتہ چار برسوں میں یکسر تبدیل ہو چکا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جار ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سازگار کاروباری فضاء کی تشکیل کیلئے جامع ڈھانچہ کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری پالیسی وضع کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پالیسی رجحانات، لبرلائزیشن، ڈی ریگولیشن اور پرائیویٹائزیشن کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور اس ضمن میں سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ وزیر انچارج برائے بجلی اویس لغاری، وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال خان اور پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی وائے دیدوف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے درمیان گیس کی فراہمی کے بین الحکومتی معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…