اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے بازیاب کرائے گئے کینیڈین شہری اور اس کے اہلخانہ کو امریکی کمانڈوز کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اس کی اہلیہ کیتلان کولمین اور ان کے دونوں بچوں کو گزشتہ روز پاک فوج نے دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد بازیاب کرایا تھا۔جوشوال بوائل نے کہا کہ وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ جانے کے
بجائے اسلام آباد میں کینیڈین حکام سے ملنا چاہتے ہیں۔جوشوا بوائل نیکیتلان کولمین سے پہلے 2009 میں زینب خضر نامی خاتون سے شادی کی تھی ٗجوشوا کی پہلی بیوی کا خاندان القاعدہ سے مبینہ تعلق پر کینیڈا میں پہلی دہشت گرد فیملی کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں خدشہ ہے کہ امریکا جانے پر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔