واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان سے غیر ملکی مغوی جوڑے کی رہائی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے مستقبل میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی امید ظاہر کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکہ کے وزیر دفاع جیمز
میٹس اس بازیابی کے بارے میں کہا کہ یہ بہت ہی مثبت اقدام ہے اور پاکستان کی فوج نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے اچھے مستقبل کی نوید ملتی ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر شراکت داری سے دہشت گردی اور اغوا کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔