ریاض(آن لائن) سعودی وزارت لیبر نے تنخواہ بروقت ادا نہ کرنیوالے اداروں کے خلاف 4سزائیں مقرر کردیں،سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا ہے کہ تنخواہ بروقت ادا نہ کرنے والے اداروں کے خلاف 4سزائیں مقرر کردی گئیں ہیں جو ادارہ بینکوں کے ذریعے اپنے ملازمین کی تنخواہ بروقت ادا نہیں کرے
گا اسے مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔المدینہ اخبار کے مطابق وزارت نے جو سزائیں مقرر کی ہیں اس میں بروقت تنخواہ ادا کرنے پر فی کارکن 3ہزار ریال جرمانہ ہوگا اسکے علاوہ وزارت ایسے ادارے کا کمپیوٹر بند کردے گی البتہ ورک پر مٹ کے اجراء اور توسیع کا سلسلہ جاری رکھے گی جبکہ مسلسل 3ماہ تک تنخواہ ادا نہ کیے جانے پر وزارت ادارے کو کسی بھی طرح کی کوئی بھی سہولت مہیا نہیں کرے گی جبکہ ادارے کے ملازمین کو آجر کی منظوری کے بغیر دیگر اداروں میں نقل کفالہ کی اجازت ہوگی خواہ کارکن کا ورک پرمٹ ختم نہ ہوا ہو۔ اس کے علاوہ متاثر کارکن اپنے علاقے کے مکتب العمل سے رجوع کرکے تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کرسکتا ہے ،اگر اسے وہاں سے انصاف نہ ملے تو لیبر کمیٹی یا محکمہ جاتی عدالت پہنچ کر اپنا مقدمہ پیش کرنے کا مجاز ہوگا تاہم وزارت کے قصوروار ثابت ہونے کی صورت میں کارکن کو پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کی ادائیگی میں وزارت بھی شریک ہوگی۔