ماسکو (آن لائن) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جنگ کی بتی روشن کر رہے ہیں اور اس کی قیمت ان کے ملک کو آگ کے اولوں کی صورت برداشت کرنی پڑے گی۔ روسی خبررساں ادارے نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ راءًحہ بونگ ہو کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام خطے میں امن و تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات چیت کا کوئی ایشو نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ پیانگ یانگ کے ساتھ جنگ کی بتی روشن کر رہے ہیں جس کا نتیجہ ان کے ملک کو آگ کے اولوں کی صورت میں برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ پیانگ یانگ کے اس مسئلے کا آخری حل الفاظ کے بجائے آگ کے اولوں کی شکل میں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ طاقت کے حقیقی توازن کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ہماری اصولی پوزیشن یہ ہے کہ ہم اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے ۔